Saturday, December 2, 2023

Asrar Ahmad Adraak



 اسراراحمدادراک

سائنس فکشن مصنف, روحانی محقق اور بلاگر ہیں۔


Astral World

 

آسٹرل ورلڈ  ۔  از ۔ اسراراحمدادراک

یہ اس شخص کی کہانی ہے جو اپنے جسم سے نکل کر روحانی پرواز کا خواہشمند تھا ۔ وہ روحانی پرواز پر دنیا بھر میں ہونے والی ریسرچ کاعلم رکھتا تھا۔

اپنے روحانی پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے اس نےجاپان کے آسیب زدہ جزیرے ہاشیما کا انتخاب کیا۔ ہاشیما کا ویران شہر جہاں تنہا ایک رات گزارنا ممکن نہیں اس نےچالیس راتیں گزاریں۔

کیا اس کاروحانی پرواز کا خواب پورا ہو سکا؟

 آسٹرل دنیا۔۔۔۔ جہاں انسان صرف روحانی وجود کےساتھ داخل ہو سکتا ہے۔ وہ دنیا کیسی تھی؟ اس پر وہاں کیا گزری؟

ان تمام سوالات کا جواب آپ کو مسٹری کویسٹ سیریز کے تیسرے ناول "آسٹرل ورلڈ" میں ملے گا۔

روحانی علوم سیکھنے کے خواہشمندوں کے لئے یہ ناول ایک تحفہ ہے۔

Friday, December 1, 2023

Mystery Quest Series



 

مسٹری کویسٹ سیریز اور اس کے کردار

مسٹری کویسٹ کے موجودہ مرکزی کردار شہ نور, رومی,طہٰ ,سارہ , سرمد اور لی مے ہیں۔
مسٹری کویسٹ پراسرار معاملات حالات ,واقعات پر ریسرچ کا ایک ادارہ ہے جس کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں ہے۔
اس ادارے کے سربراہ کے بارے کسی کو نہیں معلوم کون ہے۔وہ بذات خود ایک مسٹری ہے جو ٹیچر کہلاتا ہے اور صرف میٹنگ کے دوران مائیکرو فون پر خطاب کرتا ہے۔
ڈاکٹر شہ نور
ڈاکٹر شہ نور ماہرِنفسیات اور کنگ فو ماسٹر ہے۔ وہ اسلام آباد میں لڑکیوں کی مارشل آرٹس اکیڈمی کنگ فو ایرینا کی بانی ہے۔ مسٹری کویسٹ میں ٹیم لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے۔ شہ نور کی غیرمعمولی صلاحیت اس کی روحانی پرواز ہے۔
لیڈی سارہ اور اینا
سارہ کنگ فو ایرینا کی چیف انسٹرکٹر ہے۔ وہ ایک شہید کیپٹن کی بیوہ ہے۔ اس کا ایک بیٹا سرمد ہے۔اپنی عادات و اطوار کے لحاظ سےایک پراسرار شخصیت ہے ۔اس کی دوست ایک پراسرار لڑکی اینا سے ہے جو کبھی کبھار اچانک ظاہر ہوتی ہے۔
طہٰ 
مسٹری کویسٹ ادارہ آل سٹار سرکس سے منسلک ہے اور بعض ممبر پارٹ ٹائم سرکس کے فنکار ہیں ۔ ایک اہم ممبر طہٰ ہے جو کبھی کبھی آل سٹار سرکس شو میں جوکر کے فرائض انجام دیتا ہے ۔ اپنی عام زندگی میں بھی انتہائی ہنس مکھ اور ذہین ہے اس کی غیرمعمولی خصوصیت اس کا قدو قامت ہے ۔ وہ سات فٹ تین انچ لمبا ہے جس کے باعث جدھر جاتا یے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔
ڈاکٹر رومی
فلاسفی میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر رومی مسٹری کویسٹ کا سب سے مصروف ممبر ہے۔ ہمہ وقت تحقیق میں ڈوبا رومی روحانیت کا بھی طالب علم ہے۔ اس کی روحانی صلاحیتیں بتدریج ہر ناول میں بڑھتی جا رہی ہیں۔
لی مے
لی مے ایک چائینیز مارشل آرٹس ایکسپرٹ ہے۔ وہ آل سٹار سرکس کے ساتھ پارٹ ٹائم مسٹری کویسٹ ممبر بھی ہے۔ وہ چائینیز کے علاوہ انگریزی ,فرنچ اور اردو زبان روانی سے بول سکتی ہے۔وہ شہ نور اور رومی سے روحانی علوم سیکھ رہی ہے۔
سرمد
مارشل آرٹس انسٹرکٹر لیڈی سارہ کا بیٹا سرمد 
بچوں کی مسٹری کویسٹ سیریز کا مرکزی کردار ہے۔ 

Asman Mein Khirki

آسمان میں کھڑکی

 اسراراحمدادراک

اسراراحمدادراک کی مسٹری کویسٹ سیریز کا دوسرا ناول "آسمان میں کھڑکی" ہے یہ ناول خلائی مخلوقات ایلینز کے موضوع پر ہے۔ پہلے ناول "اہرام کا راز" میں مسٹری کویسٹ ٹیم کا واسطہ ایک ایلین سے پڑ چکا ہے۔ لیکن پاکستان پہنچتے ہی ڈاکٹر رومی اور طہٰ ایک بہت ہی انوکھی اور مشکل ترین مہم کا سامنا کرتے ہیں۔ شہ نور اور اس کی دوست شمائلہ کوخلائی مخلوق اغوا کر لیتی ہے۔ وہ دونوں بے بس ہو کر رہ جاتے ہیں۔یہ ناول اپنے عجیب و غریب اور منفرد واقعات سے آپ کو جکڑ لیتا ہے۔
اپنے بلاگ پر ہم آپ کو یہ تازہ ترین ناول بالکل فری پیش کر رہے ہیں۔

Friday, November 17, 2023

Ahram Ka Raz

 اہرام کا راز  ۔  از اسراراحمداراک

یہ اسراراحمدادراک کی مسٹری کویسٹ سیریز کا پہلا ناول
ہے۔ یہ ناول ابھی پبلش نہیں ہوا۔ بہت جلد یہ بک شاپس پر دستیاب ہو جائے گا۔ مسٹری کویسٹ کے ممبران ۔ شہ نور, طہٰ,لی مے اور رومی دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک یعنی گیزا کے اہرام کے راز کو فاش کرنےجا رہے ہیں۔ لیکن وہ ایک ایسی مصیبت میں پھنس جاتے ہیں جس سے نکلنے کا بظاہر کوئی حل نہ تھا۔٢٠٢٤ میں منظر عام پر آرہا ہے۔

روحانی نقصان

 ذرا تصور کریں ایک سال کے عرصہ میں انسان جتنے بھی انوارات اپنی روح میں جمع کرتا ہے خواہ وہ مطالعے کے ذریعے مصنفین کی روح سے منتقل ہوں یا عبادت کے ذریعے براہِ راست کائنات سے جذب ہوں یا مرشد کے طفیل دل سے دل میں منتقل ہوں۔ ایک سال میں جمع ہونے والی یہ روشنی صرف ایک منٹ کے غصے میں ختم ہوجاتی ہے۔

ہم اپنی پوری زندگی کی روشنی پچیس تیس یا چالیس پچاس منٹ  بلحاظِ عمر میں ختم کر سکتے ہیں۔ روشنی جمع رہنے اور ضائع ہونے کی صورت میں جو فائدہ یا نقصان ہوتا ہے اس کی تفصیل میں اپنے اگلے ناول "سرمد کی گمشدہ دنیا" میں پیش کروں گا انشااللہ۔

یاد رہے غصے کی سب سے تیز اور خطرناک صورت حسد ہے۔ جو ایک منٹ میں آگ کی مانند انسان کے سارے اوصاف کو نگل لیتا ہے۔ بڑے سے بڑے عالم کو بھی غصے میں دیکھنے کے بعد پنجابی میں لوگ کہتے ہیں کھوتے تے کتاباں لدیاں وان۔

 اسی غصے پر لوگ اتراتے بھی ہیں۔ کہتے ہیں غصے میں ایسا ہو جاتا ہوں ویسا ہو جاتا ہوں۔ وغیرہ۔ غصہ فطرت کا حصہ ہے کیونکہ انسانی صرف مٹی سے نہیں بنا۔ آگ بھی ایک ایلیمنٹ ہے۔ اس غصے کو کسی دوسرے اچھے جذبے کی طاقت سے کچل دینا یا کسی مفید سرگرمی میں صرف کر دینا اصل بہادری اور نقصان سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے۔

 غصے کو ختم کرنے والی چیز اللہ تعالیٰ کی صفات "الرحمن الرحیم"ہیں۔انسان کے اندر الرحمن الرحیم کا نور رحم اور شفقت کی شکل میں موجود ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ یا کمی ہوتی رہتی ہے۔ 

اپنے بچوں کے لئے شفقت و برداشت جو کہ حیوانی لیول ہے سے لے کر انسانی لیول جہاں ہر جاندار کے لئے بے لوث محبت امڈ آتی ہے پہنچ کر انسان غصے پر کافی حد تک کنٹرول حاصل کر لیتا ہے۔ 

غصہ مٹتا نہیں اگر مٹ جائے تو انسان کے اندر خرق عادات کی صلاحیتیں بیدار ہونے لگتی ہیں۔ وہ سپر مین جیسے کام کرنے کا اہل ہوجاتا ہے۔ اس پر دل میں چھپی باتیں منکشف ہونے لگتی ہیں۔ مزید تفصیل انشاءاللہ مسٹری کویسٹ سیریز کے اگلےناول میں۔

اسراراحمدادراک
راولپنڈی 10 نومبر 2023


Asrar Ahmad Adraak

  اسراراحمدادراک سائنس فکشن مصنف, روحانی محقق اور بلاگر ہیں۔