مسٹری کویسٹ سیریز اور اس کے کردار
مسٹری کویسٹ کے موجودہ مرکزی کردار شہ نور, رومی,طہٰ ,سارہ , سرمد اور لی مے ہیں۔
مسٹری کویسٹ پراسرار معاملات حالات ,واقعات پر ریسرچ کا ایک ادارہ ہے جس کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں ہے۔
اس ادارے کے سربراہ کے بارے کسی کو نہیں معلوم کون ہے۔وہ بذات خود ایک مسٹری ہے جو ٹیچر کہلاتا ہے اور صرف میٹنگ کے دوران مائیکرو فون پر خطاب کرتا ہے۔
ڈاکٹر شہ نور
ڈاکٹر شہ نور ماہرِنفسیات اور کنگ فو ماسٹر ہے۔ وہ اسلام آباد میں لڑکیوں کی مارشل آرٹس اکیڈمی کنگ فو ایرینا کی بانی ہے۔ مسٹری کویسٹ میں ٹیم لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے۔ شہ نور کی غیرمعمولی صلاحیت اس کی روحانی پرواز ہے۔
لیڈی سارہ اور اینا
سارہ کنگ فو ایرینا کی چیف انسٹرکٹر ہے۔ وہ ایک شہید کیپٹن کی بیوہ ہے۔ اس کا ایک بیٹا سرمد ہے۔اپنی عادات و اطوار کے لحاظ سےایک پراسرار شخصیت ہے ۔اس کی دوست ایک پراسرار لڑکی اینا سے ہے جو کبھی کبھار اچانک ظاہر ہوتی ہے۔
طہٰ
مسٹری کویسٹ ادارہ آل سٹار سرکس سے منسلک ہے اور بعض ممبر پارٹ ٹائم سرکس کے فنکار ہیں ۔ ایک اہم ممبر طہٰ ہے جو کبھی کبھی آل سٹار سرکس شو میں جوکر کے فرائض انجام دیتا ہے ۔ اپنی عام زندگی میں بھی انتہائی ہنس مکھ اور ذہین ہے اس کی غیرمعمولی خصوصیت اس کا قدو قامت ہے ۔ وہ سات فٹ تین انچ لمبا ہے جس کے باعث جدھر جاتا یے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔
ڈاکٹر رومی
فلاسفی میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر رومی مسٹری کویسٹ کا سب سے مصروف ممبر ہے۔ ہمہ وقت تحقیق میں ڈوبا رومی روحانیت کا بھی طالب علم ہے۔ اس کی روحانی صلاحیتیں بتدریج ہر ناول میں بڑھتی جا رہی ہیں۔
لی مے
لی مے ایک چائینیز مارشل آرٹس ایکسپرٹ ہے۔ وہ آل سٹار سرکس کے ساتھ پارٹ ٹائم مسٹری کویسٹ ممبر بھی ہے۔ وہ چائینیز کے علاوہ انگریزی ,فرنچ اور اردو زبان روانی سے بول سکتی ہے۔وہ شہ نور اور رومی سے روحانی علوم سیکھ رہی ہے۔
سرمد
مارشل آرٹس انسٹرکٹر لیڈی سارہ کا بیٹا سرمد
بچوں کی مسٹری کویسٹ سیریز کا مرکزی کردار ہے۔
No comments:
Post a Comment